Home | Enquiry | Contact Us | Site Map
       

North London Motorcycle Training

نارتھ لنڈن موٹرسائکل ٹریننگ کی آفیشل ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ ہمارا تربیتی اسکول گذشتہ 30 سالوں سے قائم ہے اور بھرپور کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ ہم موٹرسائکل چلانے کی ٹیوشن "لازمی بنیادی تربیت" (کمپلسری بیسک ٹریننگ CBT) کی سطح سے لے کر "ماہر سوار تربیت" (ایڈوانسڈ رائڈر ٹریننگ) کی سطح تک فراہم کرتے ہیں۔

ہم کیا کرتے ہیں

نارتھ لنڈن موٹرسائکل ٹریننگ کا یہ عزم ہے کہ اپنے تمام سیکھنے والوں کو ایک پُرلطف، خوشگوار اور سب سے اہم یہ کہ ایک محفوظ تربیتی تجربہ فراہم کریں۔ ڈرائیونگ سٹینڈرڈز ایجنسی (DSA) نے ہماری سائٹ اور ہمارے تمام اساتذہ کی منظوری دی ہوئی ہے۔ ہمارے ہاں نئے سیکھنے والوں کے لیے کمپلسری بیسک ٹریننگ (CBT) فراہم کی جاتی ہے جبکہ زیادہ بڑی بائیک کی سواری کے خواہشمند افراد کے لیے ہمارے ہاں "براہ راست رسائی اسکیم" (ڈائریکٹ ایکسیس اسکیم DAS) نامی کورسز دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ ہم پہلے سے تجربہ کار سواروں کے لیے اعلیٰ درجے کی مہارتیں سکھانے کی سہولت بھی پیش کرتے ہیں۔

موٹربائک چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ ہم موٹربائکیں فروخت کرکے بھی اپنا موٹربائکنگ کا شوق اور دلچسپی زندہ رکھتے ہیں۔ تربیت کے لیے ہم نہ صرف آپکو موٹرسائکیلں مہیا کرسکتے ہیں بلکہ ضروری آلات اور سامان بھی۔

خدمات

نارتھ لنڈن موٹرسائکل ٹریننگ مندرجہ ذیل کورسز پیش کرتے ہیں:

لازمی بنیادی تربیت (کمپلسری بیسک ٹریننگ CBT)

یہ کورس DSA کے خطوط پر کام کرتے ہوئے آپکو ایک ہی دن میں ایک ابتدائی درجے کے سوار سے ایک اچھی خاصی اہلیت والا طالبعلم موٹرسائکلسٹ بنا دیتا ہے۔ بنیادی تربیت یعنی سی بی ٹی (CBT) ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگریہ کورس ایک دن میں مکمل نہ ہوسکا تو ہم مزید ایک دن کی تربیت رعایتی قیمت پر فراہم کرتے ہیں۔

پابندیوں والا لائسنس کورس

پابندیوں والا لائسنس(Restricted Licence) آپکو 33 BHP کی موٹرسائکل چلانے کی اجازت دلوائے گا۔ اگر اس لائسنس کا حامل شخص 21 سال سے زیادہ عمر کا ہو تو یہ لائسنس 2 سال کے بعد بغیر پابندیوں والے مکمل لائسنس میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

براہ راست رسائی اسکیم (ڈائریکٹ ایکسیس اسکیم DSA)

ڈائریکٹ ایکسیس اسکیم آپکو ایک DSA ٹیسٹ لینے کی اجازت دیتی ہے جس میں کامیابی سے آپکو ایک ایسا لائسنس حاصل ہوجاتا ہے جو آپکو لامحدود طاقت والی کوئی بھی موٹرسائکل چلانے کی اجازت دیتا ہے۔

معلم

اگر آپ ایک معلم بننے کی تربیت حاصل کرنا چاہتے ہوں، تو یہ کورس شروع کرنے کے لیے یہاں سے ہمارے معلم کورس کا کتابچہ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اسکی دوسری صورت یہ ہے کہ آپ ہم سے براہ راست رابطہ کرکے مزید تفصیلات معلوم کریں۔

ہم تھیوری اور عملی امتحانوں کی بکنگ کروانے میں بھی آپکی مدد کرسکتے ہیں۔ ہماری تمام خدمات سے متعلق پروموشنز کی تفصیلات جاننے اور تازہ ترین اطلاعات کے لیے ہماری اس ویب سائٹ پر تشریف لائیں:

http://www.northlondon-mct.co.uk/index.shtml

موٹرسائکل قانونِ

کوئی بھی موٹرسائکل سڑک پر چلانے سے پہلے آپکو کچھ قانونی ضروریات پر پورا اترنا ہوتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • آپ کم از کم 17 سال کی عمر کے ہوں (موپڈ کے لیے 16 سال)
  • آپکے پاس ایک عبوری یا مکمل ڈرائیونگ لائسنس ہو، جو آپکو موٹرسائکلیں چلانے کی اجازت دیتا ہو (کیٹیگری اے)
  • آپکے پاس ایک مجاز DL196 سرٹیفکیٹ ہو، (CBT)
  • آپکے پاس گاڑی کے رجسٹریشن کاغذات ہوں
  • 'وھیکل لائسنس' ٹیکس کی ڈسک آپکی موٹرسائکل پر نمایاں نصب ہو
  • آپکے پاس ایک مجاز وھیکل ٹیسٹ سرٹیفکیٹ (MOT) ہو
  • یہ بات یقینی ہو کہ آپ بیمہ شدہ ہیں
  • موٹرسائکل چلاتے ہوئے آپ نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہو، بجز اس صورت کے کہ آپ ایک سکھ ہوں اور پگڑی پہنتے ہوں

موٹرسائکل کا عبوری حق

  • یہ سیکھنے والے افراد کو موٹرسائکل چلانے کا حق دیتا ہے
  • 125 سی سی تک (17 سال یا اس سے زائد عمر والے)
  • زیادہ سے زیادہ اخراجی قوت 11kW ہو (14.6 bhp)

موٹرسائکل کے عبوری حق سے آپکو مندرجہ ذیل کاموں کی اجازت نہیں ملتی:

  • موٹرویز پر چلانے کی
  • اپنے پیچھے دوسری سواری بٹھانے کی
  • بغیر ایل- پلیٹس کے چلانے کی (ویلز میں ڈی- پلیٹس)

محل وقوع

نارتھ لنڈن موٹرسائکل ٹریننگ ایجویئر میں واقع ہے۔
101e High Street
Edgware
Middlesex
HA8 7DB

ٹیوب اسٹیشنوں کے قریب
ایجویئر (ناردرن لائن)
کیننز پارک (جوبلی لائن)
سٹینمور (جوبلی لائن)

http://www.bing.com/maps/?where1=HA8 7DB,GBandFORM=MMREDIR

ہم سے رابطہ کریں
ہمارے کورسز، فیس، بائکوں، سامان و آلات اور شرائط کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
ٹیلیفون: 020 8952 9622
ای میل: training@northlondon-mct.co.uk

Latest News

North London Motorcycle Training North London Motorcycle Training North London Motorcycle Training

North London Motorcycle Training

  • 101e High Street
  • Edgware
  • Middx
  • HA8 7DB

training@northlondon-mct.co.uk training@northlondon-mct.co.uk

Call Us: 020 8952 9622020 8952 9622


View Larger Map
Find us on Social Networking Sites: FaceBook, Twitter, ReviewCentre Twitter Facebook Review Centre
CBT Training Courses | DAS Training Courses London | Motorcycle Training London
North London Motorcycle Training are based in Edgware. We can offer you tuition from CBT to Advanced Rider Training. We were est. in North London in 1985 & are committed to making your training with us fun, very safe and enjoyable.